کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کمشنر ہاؤس سیدو شریف میں تبدیل ہونے والے پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈ (جی او سی) ملاکنڈ میجر جنرل خالد سعیدکے اعزاز میں افطار دعوت کا اہتمام کیا جس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد سعید وزیر اور آٹھوں اضلاع سوات، بونیر، شانگلہ، چترال، دیربالا، دیرپائیں، ملاکنڈ اور باجوڑ کے ڈی پی اوز، ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں، اے سیز اور دیگر اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے اپنے خطاب میں سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے اختیارات مکمل طور پر سول اور ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے پر پاک فوج بالخصوص جی او سی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاانہوں نے کہا کہ جی او سی ملاکنڈ اب ترقی پاکر زیادہ اعلیٰ عہدے پر جارہے ہیں مگر اپنے ساتھ سوات اور ملاکنڈ کے عوام کی دعائیں بھی لیکر جارہے ہیں پاک فوج نے سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ یہاں کے عوام کی فلاح وبہبود اور حوصلہ افزائی میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی میجر جنرل خالد سعیدنے جوابی خطاب میں ملاکنڈ کے تمام اضلاع کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور امن کا گہوارہ بنانے میں پولیس اور سول انتظامیہ کے جملہ افسران کے کردار کو سراہا جبکہ ان تمام کا انفرادی طورپر ذکر کرکے ریاستی رٹ قائم کرنے اور عوام کی جان ومال محفوظ بنانے میں پاک فوج سے پرخلوص تعاون پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے انہیں یادگاری شیلڈاور تحائف بھی دیئے۔
Comments
Post a Comment