جاپان کے شہر کاوا ساکی میں چاقو حملے میں 2افراد ہلاک

جاپان کے شہر کاوا ساکی میں چاقو حملے میں 2افراد ہلاک

کاوا ساکی :جاپان کے شہر کاوا ساکی میں چاقو حملے میں 2افراد ہلاک جبکہ  بچوں سمیت 19افرادزخمی ہوگئے۔
جاپان کےشہرکاواساکی میں حملہ آور نے چاقوسے حملہ کر 2افراد کو قتل جبکہ متعددکوزخمی کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے بس اسٹاپ پر لوگوں کو نشانہ بنایا،ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی اورایک مرد جبکہ زخمیوں میں پرائمری اسکول کےبھی کئی بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو چاقو مارکرخودکشی کرلی،جس کے بعدپولیس نےواقعےکی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
جاپان کے دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھی  واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Comments