کمانڈو آپریشن کے نتیجے میں طالبان کی جیل میں قید 28 افراد رہا

افغان کمانڈوز نے ایک کارروائی کر کے جنوبی افغانستان میں طالبان کی جیل میں قید 28 افراد کو رہا کروا لیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے آج جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن زابل صوبے میں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رہا کروائے گئے افراد میں 16 عام شہری جب کہ 12 افغان سکیورٹی اہلکار ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اس آپریشن میں دو طالبان ہلاک کر دیے گئے۔
۔

Comments