برازیل کی 4جیلوں میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں،ہلاکتیں 42 ہوگئیں
ریوڈی جنیرو:برازیل کی 4جیلوں میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں،ہلاکتوں کی تعداد42 ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
برازیل کی جیلوں میں قیدی ایک دوسرے کی جان کے درپے ہوگئے،مناؤس کی 4جیلوں میں 2روز کے دوران خونی تصادم کے نتیجے میں درجنوں قیدی جان سے چلے گئے۔
قیدیوں نے ایک دوسرے پرچاقوؤں، خاردار برشوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا جبکہ کچھ قیدیوں کوگلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا۔
جیلوں میں پولیس کی نفری بڑھادی گئی، تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment