Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
عید الفطرپراضافی رش:پاکستان ریلوے کا 5 اسپیشل ٹرینیں چلانےکااعلان
لاہور:پاکستان ریلوےنے عید الفطر پر اضافی رش کےپیش نظر5اسپیشل ٹرینیں چلانےکااعلان کردیا۔
پاکستان ریلوےکی جانب سے مسافروں کیلئےعیدکےدن اسپیشل عیدی کااعلان کردیاگیا،عیدکےروز سفرکرنےوالےمسافروں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی ۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعد عید کی خصوصی ٹرینوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق، پہلی اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے2جون کو صبح10بجکر45منٹ پر پشاور روانہ ہوگی،دوسری ٹرین2جون کو کوئٹہ سےدن11بجکر30منٹ پر راولپنڈی روانہ ہوگی۔
تیسری ٹرین3جون دن11بجےکراچی کینٹ سے لاہور کیلئےروانہ ہوگی،چوتھی اسپیشل ٹرین8جون کوراولپنڈی سے صبح8بجے کوئٹہ کیلئےروانہ ہوگی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین8جون کو لاہورسے شام6بجے کراچی کینٹ کیلئےروانہ ہوگی۔
عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ کل29مئی سے شروع ہوجائےگی، ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔
- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment