نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی



اسلام آباد:عوام کو بجلی کا جھٹکامل گیا ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پچپن  پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، بجلی کی قیمت میں 55 پیسے فی یونٹ
اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
 نیپرا میں بجلی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  حکام کے مطابق اپریل میں آرایل این جی والے پلانٹس نہیں چلائے گئے۔
ہائیڈل سے 22.94 فیصد ،کوئلے سے 10.34 فیصد ،مقامی گیس سے 18.24 فیصد اوردرآمدی ایل این جی سے30.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی،اس طرح اپریل میں ایٹمی وسائل سے7.67 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
 سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت 53 ارب 63 کروڑ روپے رہی،  جس کے باعث بجلی کی قیمت میں57 پیسے فی یونٹ اضافے کیا جائے۔
نیپرا حکام نے سماعت کے بعد بجلی کے نرخ میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،جس سے بجلی صارفین پر5ارب 20 کروڑ اضافی بوجھ پڑے گا جو کہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کئے جائیں گے۔

Comments