متحدہ عرب امارات: 572 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف

متحدہ عرب امارات: 572 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شیخ کی ہدایت پر 572 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کردی گئی ہیں۔ یہ لوگ عید سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔
پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے قیدیوں کی رہائی پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی وزیراعظم عمران خان کے مطالبے پر سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کوفوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی خاندان جوعرصہ دراز سے درخواست کرنے والوں کی سنی گئی، اس خیرسگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے عشائیے پر سعودی ولی عہد کو سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری رہائی کا حکم دیا۔

Comments