نریندر مودی آج بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے



نئی دہلی :نریندر مودی آج بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا  حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقریب میں غیرملکی سربراہان مملکت مدعو لیکن وزیراعظم عمران خان کو نہیں بلایا گیا۔
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار  ہے، مودی نے وزیراعظم کے عہدے کا  حلف اٹھانے سے قبل ہی رنگ دکھادیا، آج ہونے والی حلف برداری کی  تقریب میں وزیراعظم عمران خان  کو مدعو نہیں کیا گیا۔
 نریندر مودی آج شام دوسری بار بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا  حلف اٹھائیں گے،تقریب میں 8ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
مہمانوں میں بنگلا دیش،بھوٹان،میانمار،  نیپال،سری لنکااورتھائی لینڈ کےسربراہان  مملکت سمیت دیگر اہم شخصیات مدعوہیں۔
حلف اٹھانے سے قبل نریندر مودی نے  مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی یادگار کا دورہ کیا۔

Comments