Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد:قومی ایئرلائنز کی پاکستان سے جاپان کیلئے سروس بحال ہوگئی،پہلی پرواز ٹوکیو پہنچنے پر مسافروں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
باکمال لوگوں کیلئے لاجواب سروس کا دوبارہ آغاز ہوگیا،ساڑھے 3ماہ معطل رہنے کے بعد اسلام آباد بیجنگ ٹوکیو کی پروز بحال ہو گئی۔
اسلام آباد سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 852 آدھا گھنٹہ تاخیر سے ناریتا ایئرپورٹ پہنچی۔
ایئرپورٹ پر جاپان میں مقیم پاکستانیوں نے ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیااورپی آئی اے کے کنٹری مینجر کو گلدستے پیش کئے گئے۔
اس موقع پر پی آئی اے کے کنٹری مینجربشیر الدین نے کہا کہ فلائیٹ کو مستقل بھال رکھنے کیلئے کمیونٹی پی آئی اے سے سفر کرے ۔
پی آئی اے کی فلائٹ بحال ہونے پر پاکستانیوں کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment