ایران نے علاقائی ممالک کے ساتھ ہمیشہ بات چیت کوترجیح دی ہے:عباس عرقچی

ایران نے علاقائی ممالک کے ساتھ ہمیشہ بات چیت کوترجیح دی ہے:عباس عرقچی
ایران کے نائب وزیرخارجہ سیدعباس عرقچی نے کہاہے کہ ان کے ملک نے تعاون کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ ہمیشہ بات چیت کوترجیح دی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہاردوحہ میں قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمدبن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کی سیکیورٹی اوراقتصادی مفادات یقینی بناکرہی خطے میں پائیدار امن واستحکام کاقیام ممکن ہے۔

Comments