کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف کارروائی

کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے شعبہ بازار،ڈبگری گارڈن،کراچی مارکیٹ میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں مہمند میڈیکل سنٹر،جاپان پلازہ،چلڈرن میڈیکل سنٹر ڈبگری گارڈن وغیرہ کے کمرشل یونٹس کا دورہ کیا۔کارروائی کے دوران بقایاجات کی مد میں 104 یونٹس کو سیل کردیا جس میں دوکانیں،دفاتر اور کلینک سمیت پارکنگ وغیرہ شامل ہیں۔مزکورہ پراپرٹی میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں انسٹھ لاکھ چالیس ہزار روپے بقایاجات ہے جو کہ بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود واجب الادا ہے۔ بقیہ یونٹس کے  مالکان کی جانب سے  رضامندی ظاہر کرنے پر کل کے دن تک جمع کرنے کے لئے مہلت دیدیا کہ اپکے زمہ جتنا بقایاجات ہے اسکو کل ہی جمع کردیں بصورت دیگر جمع نہ کرنے کی صورت میں بقیہ یونٹس کو سیل کیا جائیگا جو کہ ادائیگی پراپرٹی ٹیکس تک سیل رہے گی خلاف ورزی کی صورت میں مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی سربراہی  میں ٹیکس ریکوری سٹاف کیساتھ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مختلف اوقات میں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔



Comments