سوات کے سستے بازار پورے ملک کے رمضان بازاروں سے بہتر ثابت ہوئے ہیں۔اے ڈی سی سوات

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبار ک میں سوات کے لوگوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں میں فراہمی کیلئے رمضان سستے بازار قائم کئے گئے جس میں پورے ملک کے دیگر سستا بازاروں کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پر چیزیں مل رہی ہیں عیدالفطر کے موقع سوات میں 25 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اسی حساب سے ان کی سفری اور غذائی ضروریات کے انتظامات کئے گئے ہیں یہاں آنے والے سیاحوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سکیورٹی اقدامات بھی کئے گئے ہیں سیاحوں کی سہولت کیلئے سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیدوشریف ائیر پورٹ کی بحالی اکتوبر2019 تک ہوجائے گی جس سے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو فضائی سفری سہولیات دستیاب ہوں گی اور سڑکوں پر رش کم ہوگا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے پختونخو ریڈیو سوات ایف ایم98 میں کھلی کچہری کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا محمد فواد خان کا کہنا تھا کہ سوات موٹر وے اگلے مہینے کھولا جارہا ہے جس سے پنجاب کی جانب سے سیاحوں کی آمد مزید بڑھ جائے گی انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کا آغاز ہونے پر لوگوں کومعیاری اور سستے نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ہرتحصیل کی سطح پر سستا بازار قائم کئے جس میں روزہ داروں کی ضرورت کے مطابق ہرچیز آسانی کے ساتھ دستیاب ہے اس سلسلے میں تاجر برادری کے تعاؤن پر ان کے مشکو رہیں انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کی صفائی سمیت دیگر مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ لوگوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں لوگوں کے بیشتر مسائل وقت پر حل کئے جاتے ہیں اور دیگر حل طلب مسائل متعلقہ محکموں کی وساطت سے بتدریج حل ہورہے ہیں عید کے موقع پر کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اسلحہ نما کھلونوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی لہذا کوئی تاجر ایسے کھلونے فروخت کرنے سے گریز کریں ورنہ مالی نقصانات کے علاؤہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی سوات کی سیاحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر تقریباً25 لاکھ سیاحوں کی سوات آمد متوقع ہے سیاحوں کی قیام وطعام اور حفا ظت کی خاطر خصوصی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاہم انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی اس سلسلے میں تعاؤن کی اپیل کی تاکہ سیاحوں پر سوات کا بہتر امیج واضح ہوسکے پروگرام کے آخر میں انہوں نے پختونخواریڈیو سوات کے عملے اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ریڈیو پروگراموں کے ذریعے بھی سوات کے لوگوں کے مسائل اچھے طریقے سے حل ہورہے ہیں۔

Comments