پی ٹی ایم رہنماء محسن داوڑریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

پشاور: انسداد دہشتگردی عدالت نے شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
ایم این اے محسن داوڑ کو انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں پیش کردیا گیا،عدالت نے محسن داوڑ کوریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے،ڈی سی شمالی وزیرستان اوردیگرافسران بھی عدالت میں پیش ہوگئے۔
یاد رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماء محسن داوڑ کوصبح  شمالی وزیر ستان سے گرفتارکیا گیا تھا۔
محسن داوڑ خر کمر میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے مفرور تھے
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن داوڑ نے قبائلی عمائدین اور پی ٹی ایم قیادت سے مشاورت کے بعد گرفتاری دی ہے۔
اس سے قبل رکن قومی اسمبلی علی وزیر کوبھی گرفتاری کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے علی وزیر کو بھی 8 روز کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا ۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرمسلح گروہ نے حملہ کیا تھا،زیرحراست مبینہ دہشتگردوں کو چھڑوانے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی تھی۔
پی ٹی ایم کے ارکان اسمبلی محسن داوڑاور علی وزیر کی سرپرستی میں مسلح گروہ نے  میران شاہ کے علاقےبویا میں واقع چیک پوسٹ پرحملہ کیا تھا،جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں3حملہ مارے گئے اور 10زخمی ہوگئے تھے۔

Comments