مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ہیڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد سے ملاقات

مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی ریلوے پراپرٹی اینڈ لینڈ حکام کیساتھ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ہیڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد  سے ملاقات,
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی ریلوے پراپرٹی اینڈ لینڈ حکام کیساتھ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ہیڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد  سے ملاقات، ملاقات میں ریلوے حکام کیساتھ ڈاکٹر ظفر افریدی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خیبر ٹیچنگ ہسپتال،ڈاکٹر ظاہر شاہ انچارج لیٹیگیشن نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ہسپتال کی جانب سے ریلوے اراضی پر تعمیر کئے گئے دیوار جو کہ تجاوزات ہے کے متعلق  تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جس میں ریلوے پراپرٹی اینڈ لینڈ حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ  تعمیر کیے گئے دیوار ریلوے اراضی پر بغیر کسی قانونی طریقے کے تعمیر کیا گیا ہے جس کے خاتمے کے لئے نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں 7 دن کی مہلت رکھی گئی ہے۔ میٹنگ میں ریلوے اراضی پر ہسپتال کی جانب سے تعمیر کئے گئے دیوار کے بارے میں بات چیت کے دوران متفقہ فیصلہ طور پر فیصلہ ہوگیا کہ 10 جون کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر نیک داد کی سربراہی میں ڈاکٹر ظفر افریدی ڈائریکٹر ایڈمسٹریشن و دیگر حکام ریلوے پشاور ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ناصر خلیلی بمعہ پراپرٹی ایند لینڈ ریلوے اور ریونیو حکام کیساتھ میٹنگ کرینگے جس میں ریلوے اور ہسپتال انتظامیہ دیگر امور کے ساتھ اپنے اراضی کے متعلق دستاویزات وغیرہ فراہم کرینگے جس کے بعد باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر ریلوے اراضی پر قائم ہسپتال کی جانب سے تعمیر کیے گئے دیوار کی حد براری عمل میں لائی جائیگی حد براری کی رپورٹ انے کے بعد تعمیر کئے گئے دیوار کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا تاکہ باہمی مشاورت سے سرکاری محکمے کے جانب سے ریلوے اراضی پر قائم تجاوزات کو ختم کرکے ریلوے اراضی واگزار کرائی جاسکے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق دیگر تجاوزات کیساتھ ریلوے اراضی پر قائم سرکاری محکموں کی جانب سے تجاوزات کے متعلق محکموں کیساتھ باہمی مشاورت سے میٹنگ کرکے مشترکہ حد براری عمل میں لائی جائیگی تاکہ ریلوے کی اراضی کو غیر قانونی طریقے سے قابضین  سرکاری محکموں سے واگزار کرایا جاسکے۔

Comments