تقریب حلف برداری: عمران خان سے متعلق مودی کا اہم فیصلہ

تقریب حلف برداری: عمران خان سے متعلق مودی کا اہم فیصلہ

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی، جس میں مختلف سربراہانِ مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کو تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔
تقریب میں مدعو سربراہانِ مملکت میں سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدور کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم شامل ہیں۔
ولی عہد ابوظہبی محمد بن زیدالنہیان اور بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد بھی تقریب حلف برداری میں مدعو ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان کوتقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا جائیگا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکبادیں دیتے نہیں تھک رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے مودی کی جیت پر انہیں ٹیلی فون کیا اور مبارکباد دی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے مودی سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کو عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ مودی کے ساتھ خطے میں امن و ترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے۔عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے آپ کے تعاون کا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

Comments