عید اپنوں کے ساتھ منانے والے درمیانے طبقے کے افراد کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی، ڈالر اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ قومی ائیرلائن سمیت دیگرنجی ائیرکمپنیوں کے کریوں پرپڑھ گیا۔
فضائی ٹکٹوں کی مسلسل اڑان نے عید اپنے کے ساتھ کرنے والے مسافر کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔
لاہورسے کراچی کا کرایہ دگنا کر دیا گیا،14ہزارسے بڑھ کر31 ہزارتک تجاوزکر گیا،2ماہ قبل لاہور سے کراچی کا ائیر ٹکٹ 14 ہزار سے 17 ہزار روپے تک ملتا تھا ،لاہورسے کراچی ریٹرن ٹکٹ تقریبا 28 ہزار روپے میں میسر تھی ۔
پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائینز کی جانب سے اندرون ملک فلائیٹ آپریشن کیلئے طیاروں کی تعداد میں کمی کر دی گئی۔
Comments
Post a Comment