Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا، 148 روپے 21 پیسے کا ہوگیا
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ ایک روپے 42 پیسے کمی کے بعد 148 روپے 21 پیسے پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 149 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
کرنسی مارکیٹس میں روپے کی ریکوری جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالرایک روپے 42 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 148روپے 21 پیسے کا ہوگیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 149روپے 50 پیسے پر آگیا۔
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈالر کی قدر میں عید تک مزید کمی دیکھی جائے گی۔
رواں ماہ 16 مئی سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، اب وہ تھم گیا ہے۔ گذشتہ دنوں انٹربینک میں ڈالر 152 اور اوپن مارکیٹ میں 153روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔
- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment