سوات میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی

سوات میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد  کردی گئی
ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت چاند رات یا دیگر تقاریب کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر فوری طورپر پابندی عائد کی ہے اور اس سلسلے میں مقامی پولیس کو واضح طورپر سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں یہ حکم فوری طور پر 30 دنوں کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔

Comments