ملائیشیا کے وزیراعظم کی ایشیا میں مشترکہ کرنسی کی تجویز

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے تجویز دی ہے کہ مشرقی ایشیا میں سونے کی بنیاد پر ایک مشترکہ کرنسی رائج کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں آزاد تجارت اور معیشت کے فروغ کے لیے ڈالر پر انحصار محدود بنانا ہو گا۔ مہاتير محمد نے تجویز دی کہ یہ مشترکہ کرنسی خطے میں تجارت کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تمام ممالک اپنی اپنی رائج کرنسی جاری رکھیں۔

Comments