چار روزہ یورپی پارلیمانی انتخابات کا تیسرا دن

آج ہفتے کو یورپی پارلیمانی انتخابات کا تیسرا دن ہے۔ آج مالٹا، سلوواکیہ اور لیٹویا کے عوام اپنا حق
رائے دہی استعال کر رہے ہیں۔ اٹھائیس رکنی یورپی یونین کی اکیس ریاستوں میں ان انتخابات کے دوران ووٹنگ کل اتوار کو ہو گی۔ ان ممالک میں جرمنی، فرانس اور اٹلی بھی شامل ہیں۔ یورپی پارلیمان کی 751 نشستیں ہیں اور اس بلاک میں اہل ووٹروں کی تعداد چار سو ملین سے زائد ہے۔ اولین انتخابی نتائج اتوار کو ووٹنگ ختم ہونے کے فوری بعد ہی سامنے آ جائیں گے۔ جمعرات کو ہالینڈ میں ہونے والی رائے شماری میں سوشلسٹ پارٹیاں آگے رہی تھیں۔

Comments