کشمیرسے متعلق او آئی سی کے رابطہ گروپ کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت


کشمیرسے متعلق او آئی سی کے رابطہ گروپ کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت, کشمیرسے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے ایک بیان میں کہاہے کہ رابطہ گروپ کااجلاس جدہ میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف العثیمین کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،ترکی کے وزیرخارجہ ،آذربائیجان کے نائب وزیرخارجہ اور سعودی عر ب اورنائیجیریاکے سینئرنمائندوں نے شرکت کی۔

Comments