شمالی برازیل کی چار جیلوں میں قیدیوں کے مختلف گروہوں کے درمیان فسادات اور ہنگامہ آرائی کے دوران بیالیس قیدی ہلاک ہو گئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں انتونیو ٹرینیڈیڈ (ANTONIO TRINDADE ) کی جیل میں ہوئی جہاں فسادات کے دوران ستائیس قیدی مارے گئے۔ایک روز قبل بھی جیلوں میں فسادات کے دوران پندرہ قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔ برازیل حکومت کا کہنا ہے کہ جیلوں کے حالات کنٹرول کرنے کیلئے مزید سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔
Comments
Post a Comment