ٹرمپ چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ جاپان کے دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے ہانیڈا ہوائی اڈے پر مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے جاپانی وزیر خارجہ تارو کانو موجود تھے۔ ٹرمپ اپنے اس چار روزہ دورے کے دوران کل اتوار کو وزیر اعظم شینزو آبے سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران متعدد سیاسی امور پر تبادلہ خیال جائے گا۔ دونوں ممالک کے لیے تجارت اور شمالی کوریا اہم ترین موضوعات ہیں۔ پیر کو وہ پہلے سربراہ مملکت کے طور پر جاپان کے نئے شہنشاہ ناروہیتو سے ملنے جائیں گے۔

Comments