مسلم ممالک ایران کو سخت اور بھرپور جواب دیں، سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیرخارجہ ابراهيم العساف نےمسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ خطے میں ایرانی حملوں کا سخت اور بھرپور جواب دیں۔ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے چند روز قبل چار تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ ابراهيم العساف نے یہ بیان 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر دیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج جمعرات سے سعودی عرب میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ایران اسلامی تعاون تنظیم کا رکن ہے اور اس کا ایک وفد اس اجلاس میں شریک ہے، تاہم ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

Comments