چانددیکھنے کیلئے سرکاری ویب سائٹ اور ہجری کیلنڈر کا اجراء

چانددیکھنے کیلئے سرکاری ویب سائٹ اور ہجری کیلنڈر کا اجراء
سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے آج لاہور میں چاند دیکھنے کیلئے پاکستان کی پہلی سرکاری ویب سائٹ اور ہجری کیلنڈر متعارف کرا دیا۔انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چاند دیکھنے Android ایپلی کیشن بھی کل سے گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے کی اس ایپلی کیشن کے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات پانچ سال کیلئے قابل عمل ہوں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ چاند کب اور کہاں دیکھا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے کی ایپلی کیشن سے دیگر ملکوں میں رہنے والے مسلمان بھی استفادہ کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے ہجری کیلنڈر کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو منائی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا ہجری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا گیا ہے۔

Comments