سولہ خواتین کی طرف سے ایف بی آئی پر جنسی تفریق کا الزام

سولہ خواتین کی جانب سے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی پر جنسی تفریق کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان خواتین کا الزام ہے کہ یہ ادارہ ’پرانے نظریات کے نیٹ ورک‘ کے زیر اثر ایک تربیتی پروگرام چلا رہا ہے۔ ان خواتین کی جانب سے یہ شکایات ایک عدالتی دعوے میں کی گئیں ہیں۔ الزامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تریبی پروگرام میں مرد تربیت کار کام کے خراب ماحول، جنسی ہراسانی اور نامناسب لطیفے سناتے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق عدالت میں دائر کیے گئے اس دعوے میں بعض خواتین نے اپنے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔

Comments