سکھر میں ادویات کی قیمت بڑھنے سے مریض پریشان

سکھر میں ادویات کی قیمت بڑھنے سے مریض پریشان
سکھر میں بلڈ پریشر، شوگر اور بخارکی ادویات مہنگی ہوگئی ہیں۔ قیمتیں 50 سے 100 فیصد تک بڑھنے سے مریض پریشان ہیں۔

سکھر میں حکومت کی جانب سے دواؤں کی قیمتیں کم کرنےکے اعلان پرعمل نہ ہوسکا۔ سکھر میں بلڈ پریشر، شوگر اور بخار سمیت دیگر امراض کی دوائیں مہنگی ہونے سے مریض رل گئے۔

کنزیومررائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے اہلکار سلیم حبیب نے بتایا کہ قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، بیشتر دوائیں بازار سے نہیں ملتی، پرانے ریٹ مٹا کر نئے ریٹ لگا رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

میڈیسن مارکیٹ کے جنرل سیکٹری نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کے بڑھتے ریٹ کو قرار دیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں تو دوائیں دستیاب نہیں، شہری مہنگے داموں میڈیکل اسٹورز سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔

Comments