سمندری طوفان کی تباہ کاری، موزمبیق کو اربوں ڈالر درکار

موزمبیق کا کہنا ہے کہ اسے 
سمندری طوفانوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے تین اعشاریہ دو ارب ڈالر درکار ہیں۔ جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں یکے بعد دیگر دو سمندری طوفانوں نے تباہی مچا دی تھی، جن کی وجہ سے چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ حکومت کی جانب سے ایک عالمی کانفرنس میں اپیل کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں اس کی مدد کی جائے۔ اس سمندری طوفان کی وجہ سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جب کہ لاکھوں افراد خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔

Comments