کیا ادکارہ نے دبنگ خان کو شادی کی پیشکش کردی ؟

کیا ادکارہ نے دبنگ خان کو شادی کی پیشکش کردی ؟
 بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے دبنگ اداکار سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ سلمان خان کو شادی کی پیشکش کرتی نظر آرہی ہیں، دونوں اداکاروں کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو ان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ایک سین ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کترینہ نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور سلمان خان ایک ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے ہیں جہاں کترینہ اُن سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سلمان خان صرف اُن کے جواب میں ’جی میڈیم، سر‘ کہتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سلمان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ’تو شادی کب کرنی ہے؟‘جسے سنتے ہی اداکار نے ایسے دلچسپ تاثرات دیے کہ دیکھنے والے مسکرا دیے۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم بھارت رواں سال عید الفطر کے موقع پر 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

Comments