کرپشن کاالزام:امیر مقام کے بیٹے کی درخواست ضمانت منظور

کرپشن کاالزام:امیر مقام کے بیٹے کی درخواست ضمانت منظور

لاہور:کرپشن کے الزام میں گرفتار امیر مقام کے بیٹے اشتیاق احمد کی ضمانت کیلئے دائر درخواست منظور کرلی گئی،عدالت نے 5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے پر رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔
 پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کے بیٹے اشتیاق احمد کو رواں سال13 مئی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ بشام شانگلہ الپوری روڈ منصوبے کی لاگت 850 ملین سے 28سو ملین تک پہنچ گئی جبکہ ایک سال کا منصوبہ دس سال میں بھی مکمل نہ ہوسکا۔
تاخیری اور لاگت بڑھنے سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔گرفتاری کے بعد ایف آئی نے اشتیاق احمد کو انٹی کرپشن کے خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔
عدالت نے پہلے 3روزہ جمسانی ریمانڈ پر اشتیاق احمد کو ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا جبکہ بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا تاہم اشتیاق احمد نے انٹی کرپشن عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست دی تھی،جس پر انٹی کرپشن کے خصوصی عدالت کے جج سید کمال حسین نے سماعت کی۔
فاضل جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے 5لاکھ 2نفری ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔

Comments