فہد مصطفیٰ نے اپنے اصل نام سے پردہ اُٹھا دیا

کراچی: ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے پہلی بارر دنیا کے سامنے اپنا اصل نام بتادیا ہے۔ فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ میرا اصل نام فہد صلاح الدین ہے، تاہم گھر پر سب مجھے سنی تنیو کہتے ہیں۔
انٹرویو دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ بھائی کا نام خالد مصطفیٰ ہے، دونوں بھائیوں کے ناموں میں فرق کی وجہ ہمیں آج بھی سمجھ نہیں آئی، کیونکہ دونوں کے مخلتف نام والد نے اپنی مرضی سے رکھے تھے۔
فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ایک ڈرامے میں میرا نام فہد مصطفیٰ مشہور ہوگیا تھا اور پھر مصطفیٰ میرے نام سے جڑگیا، سوچا اسے تبدیل نہ کیا جائے اور پھر میں نے اپنا نام فہد مصطفیٰ ہی رکھ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ نام کی وجہ سے کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا، ایک بار ایک پروڈکشن ہاؤس میں میرے نام کی وجہ سے جھگڑا ہورہا تھا کہ ہم سنی کو کاسٹ کریں گے اور دوسرا کہہ رہا تھا کہ ہم فہد کو کاسٹ کریں گے، لیکن جب میں سامنے آیا تو پتا چلا کہ دونوں ایک ہی بندے ہیں۔
معروف اداکار صلاح الدین تنیو کے صاحبزادے نے بتایا کہ میرا کیریئر ختم ہونے کے مترادف تھا کہ مجھے گیم شو ‘جیتو پاکستان’ کی طرف سے پروگرام کرنے کی پیش کش ہوئی۔
فہد کا کہنا تھا کہ وہاں بھی پریشانی ہوئی لیکن جب میں نے بغیر کسی کی بات سنے اور بغیر کسی اسکرپٹ کے شو کیا تو میرے حقیقی عمل کو کافی پسند کیا گیا اور پھر اس دوران مجھے فلموں کی بھی پیش کش ہوئی اور ساتھ ہی اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا۔

Comments