پاکستان کااقوام متحدہ کے مستقل رکن ممالک پر سلامتی کونسل میں اصلاحات لانے کیلئے لچک کا مظاہرہ کرنے پر زور
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کے خواہشمندملکوں بھارت، برازیل، جرمنی اورجاپان پرزوردیاہے کہ وہ پندرہ رکنی عالمی ادارے میں اصلاحات کیلئے مذاکراتی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کی بجائے لچک کا مظاہرہ کریں تاکہ سنجیدہ کوششیں کی جاسکیں۔
سلامتی کونسل کومزیدموثراوربااختیاربنانے کے حوالے سے التواء کاشکاربین الحکومتی مذاکرات کی رواں سال کی آخری نشست میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہایہ حقیقت عیاں ہوچکی ہے کہ عالمی ادارے میں اصلاحات کی راہ میں طاقت اور خصوصی اختیارات کے عوامل بڑی رکاوٹ ہیں اورمستقل نشستوں کی دوڑ میں شامل ممالک طاقت اور خصوصی اختیارات کے ہدف کے حصول کے نشے میں مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔
بھارت ،برازیل، جرمنی اورجاپان سلامتی کونسل میں مزیدچھ مستقل رکن ملکوں اور چارغیرمستقل رکن ملکوں کی شمولیت کے خواہشمندہیں۔ملیحہ لودھی نے اس موقع پرسلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق کوئی بھی فوری حل مسلط کرنے کی بجائے اتفاق رائے سے پیشرفت پرزوردیا۔
Comments
Post a Comment