پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیرملکی منیجنگ ڈائریکٹر رچرڈ مورن مستعفی
کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیرملکی منیجنگ ڈائریکٹر رچرڈ مورن مستعفی ہوگئے ،معاہدے کی خلاف ورزی پر بورڈ انہیں پہلے ہی نااہل قرار دے چکا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےکنیڈین نژاد منیجنگ ڈائریکٹررچرڈ موربالآخر آج خود مستعفی ہوگئے،رواں سال فروری میں بورڈکے علم میں آیا کہ رچرڈ مورن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملازمت کے ساتھ ساتھ کنیڈامیں آرچر ویلتھ مینجمنٹ کمپنی سے بھی منسلک ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےپلیٹ فارم سے ان کی ملاقاتیں بڑی بڑی کاروباری شخصیات اور غیر ملکی سفراء سےہوتی رہیں تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بجائے وہ بیرون ملک اپنی کمپنی کے فروغ کیلئےکوشاں نظرآئے۔
بورڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس دیئے جانے کے باوجود رچرڈ مورن بورڈ کو مطمئن نہ کرسکے اور بسد تور آرچر ویلتھ مینجمنٹ کمپنی کے نہ صرف سی ای او بلکہ پورٹ فولیو مینجر اور چیف کمپلائنس آفیسر کےعہدے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے 40 فیصد حصص کے مالک بھی رہے۔
واضح رہے کہ فٹ اینڈ پراپرکرائٹیریا میں پورا نہ اترنے پر بورڈ انہیں نااہل قرار دے چکا تھا،معاملہ ایس ای سی پی کو بھیجا جانا تھا لیکن اس سے قبل ہی آج رچرڈ مورن ازخودمستعفی ہوگئے۔

Comments
Post a Comment