خیبرپختونخوا میں ریسکیو1122 کے 28 نئے اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ


خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ریسکیو1122 کے اٹھائیس نئے اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق اس مقصد کیلئے نئے بجٹ میں دو ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ یہ اسٹیشن پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی و جنوبی وزیر ستان ایجنسیوں، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، لکی مروت، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تعمیر کئے جائیں گے۔ ان سٹیشنوں کے قیام کا مقصد کسی بھی نا گہانی صورتحال میں عوام کو فوری امداد فراہم کرنا ہے۔

Comments