اسلام آباد: برٹش ایئرویز نے 11 سال بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا،پہلی پرواز 240مسافروں کو لے کر لندن سے اسلام
آباد پہنچ گئی۔
آباد پہنچ گئی۔
برٹش ایئر ویز کا 11 سال بعد پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا، برطانوی ایئر لائن کی پرواز کی آمد سے قبل ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئےتھے اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو برقی قمقموں اور رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا۔برطانوی ایئر لائن کی پرواز بی اے ڈبلیو261 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،پہلی پرواز 240مسافروں کو لے کر لندن سے اسلام آباد پہنچی۔وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرورخان،زلفی بخاری،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اوربرطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر برطانوی ایئر لائن کا استقبال کیا۔
واضح رہے بر ٹش ایئرویز نے 10 سال قبل 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔
Comments
Post a Comment