قلعہ سیف اللہ: ٹرک اور مسافر کوچ میں ہولناک تصادم،15افراد چل بسے

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے علی خیل میں ٹرک اور مسافر کوچ میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں خاتون اور بچوں سمیت 15افراد چل بسے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5افراد شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ سے ژوب جانے والے مسافر کوچ  کا بلوچستان کے علاقےعلی خیل میں ہولناک تصادم ہوا۔حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 15افراد چل بسے جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کر دی گئیں جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5افراد شامل ہیں جبکہ ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں میں سے دوکی حالت تشویشناک ہے۔ 

Comments