اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال، یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں ایک سو باون ملین بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں۔ یونیسیف کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کا ہر دسواں بچہ یا بچی زندہ رہنے یا پھر اپنے اہلخانہ کی مدد کرنے کے لیے مزدوری کرتا ہے۔ یونیسیف کی طرف سے کل بدھ کے روز بچوں کی مزدوری کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچوں میں سے نصف کو کام کے خراب حالات کا سامنا رہتا ہے جبکہ ان کا جسمانی استحصال بھی کیا جاتا ہے۔ ایسے متاثرہ بچوں کی سب سے بڑی تعداد افریقہ اور ایشیا میں ہے۔
Comments
Post a Comment