گھریلوصارفین کیلئے گیس 190 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری،ای سی سی


اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ای سی سی کا اجلاس آج بروز بدھ کو اسلام آباد میں ہوا۔ ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس 190 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر شعبوں کیلئے گیس نرخ میں31 فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

اعدادوشمار کےمطابق حکومت کو500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا۔ حکومت دسمبر 2019 میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔


Comments