Skip to main content
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے 2 معانین اور 3 مشیر معطل
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے 2 معاونین خصوصی اور3 مشیروں کی تعیناتی معطل کردی۔ عدالت نے صوبائی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی خوشدل خان نے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ نے خلاف ضابطہ 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیروں کو تعینات کر رکھا ہے جس میں کامران بنگش، اجمل وزیر، ضیاء اللہ بنگش، عبدالکریم اور حمایت اللہ شامل ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے پانچوں کو معطل کرکے 31 جولائی تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے معطلی نوٹیفکیشن کے معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل سے رابطہ کر لیا۔
Comments
Post a Comment