شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید2فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا

میران شاہ:شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونے والے 2فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل راشدکریم بیگ اور کیپٹن عارف مروت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے بہادر جوان مٹی کی حفاظت پر قربان ہوگئے،شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت کے علاقے جوٹیاں میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت سمیت سیاسی اور عسکری حکام شریک ہوئے۔
جس کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہنزہ پہنچایا گیا، جہاں سے شہید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔
شہید کیٹپن عارف مروت کی نماز جنازہ آبائی علاقے تاجہ زئی میں اداکی گئی اور شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
دوسری جانب سپاہی محسن منظور کو آبائی علاقےجڑانوالا میں فوجی اعزازکے ساتھ مٹی کے سپرد کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے خار قمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شہید ہوگئے تھے۔
لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق کریم آباد ہنزہ، میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر شہید کا تعلق چکوال سے ہے۔

Comments