پنجاب حکومت نے مالی سال 20-2019کیلئے مختلف محکموں کی بجٹ سفارشات تیار کرلی ہیں۔ بجٹ کا مجموعی حجم 1450ارب سے زائد جبکہ ترقیاتی بجٹ 350ارب کے لگ بھگ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے پنجاب کے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بجٹ کا مجموعی حجم 1450 ارب سے زائد رکھے جانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کیلئے 350 ارب کے لگ بھگ رکھے گئے ہیں۔
موجودہ حکومت نے رواں مالی کے آٹھ ماہ کیلئے گذشتہ ماہ تقریبا آٹھ ماہ کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 238 ارب مختص کئے تھے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے شعبہ صحت کیلئے 50 ارب اور تعلیم کیلئے 52 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پبلک بلڈنگ کیلئے آٹھ ارب روپے جبکہ اربن ڈویلپمنٹ کیلئے سات ارب مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
زراعت کیلئے 12 ارب، لائیو اسٹاک کیلئے پانچ ارب، صاف پانی پراجیکٹ کیلئے10ارب، انڈسٹری اور کامرس کیلئے 11 ارب مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گورننس اینڈ آئی ٹی کیلئے چھ ارب روپے، ریسکیو کیلئے دو ارب، محکمہ ماحولیات کیلئے دو ارب 50 کروڑ، صوبائی دارالحکومت لاہور کے 512 منصوبوں کیلئے 50ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جبکہ 23 نئی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 42 ارب 39 کروڑ اور جنوبی پنجاب میں 16 ارب سے 18 نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی بھی تجویز ہے۔
Comments
Post a Comment