مالی سال 20-2019 کیلئے خیبرپختونخوا اور آزاد جموں وکشمیر کے بجٹ منگل کو پیش کئے جائیں گے


مالی سال 20-2019 کیلئے خیبرپختونخوا کا بجٹ کل(منگل) پیش کیا جارہا ہے ۔

صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا تین بجے سہ پہر صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کریںگے۔

اُدھر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس (منگل) صبح مظفرآباد میں شروع ہوگا ۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیرخزانہ ڈاکٹر نجیب نقی ایوان میں مالی سال 20-2019ء کا بجٹ پیش کریںگے ۔

Comments