سن 2015ء کے بعد سے یمن میں ہلاکتوں کی تعداد اکانوے ہزار سے تجاوز کر گئی، ڈیٹا بیس

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں سن دو ہزار پندرہ سے جاری لڑائی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد اکانوے ہزار چھ سو تک پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے تازہ اعداد و شمار ایک غیر سرکاری تنظیم ’دا آرمڈ کنفلِکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پروجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی) کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔ دیگر ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرنا ناممکن ہے۔ اس تنظیم نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی عسکری اتحاد کو آٹھ ہزار سے زائد عام یمنی شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس گروپ کے مطابق رواں برس حوثی باغیوں، سعودی عسکری اتحاد اور دیگر مسلح گروپوں کے ہاتھوں تقریبا بارہ ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

Comments