بھارتی فضائیہ کو2016سےاب تک 15لڑاکاطیاروں اورہیلی کاپٹروں سمیت بیس طیاروں کانقصان ہوا


بھارتی فضائیہ کو2016 سے اب تک پندرہ لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سمیت بیس طیاروں کا نقصان ہوا ہے۔ بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع شریاد نائیک نے ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ طیارے تباہ ہونے کے گیارہ واقعات میں مجموعی طور پر 525 کروڑ روپے کانقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2016-17 میں بھارتی فضائیہ کے چھ لڑاکا طیارے ، دو ہیلی کاپٹر ایک مال بردار طیارہ اور ایک تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوا جبکہ 2017-18 میں بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا اور ایک تربیتی طیارہ تباہ ہوئے۔2018-19 میں اس تعداد میں اضافہ ہوا جس میں بھارتی فضائیہ کو 7 لڑاکا طیاروں ، دو ہیلی کاپٹروں اور دو تربیتی طیاروں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Comments