آج خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2019-20 کے لئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اسمبلی نے آٹھ سوپچپن ارب روپے کے تمام مطالبات زر کی منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر قائد ایوان محمود خان نے کہا کہ صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے منصوبے جن میں سوات موٹروے، ریپڈبس ٹرانزٹ سروس اور گومل زام ایری گیشن پراجیکٹ شامل ہیں کو رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے پاک فوج کی طرف سے قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا پچیس فیصد بجٹ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے حکومت سے سوات موٹروے کو ضلع بونیر سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار محمد یوسف نے صوبے میں تمام خالی آسامیوں کو پُر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایوان نے خیبرپختونخوا مالیاتی بل 2019 کی بھی منظور ی دی۔ اس سے قبل حزب اختلاف کے ارکان نے بجٹ میں اپنی کٹوتی کی تحریکوں کو نظرانداز کئے جانے کیخلاف احتجاج کیا انہوں نے ایجنڈے کی کاپیوں کو پھاڑ دیا۔ اب ایوان کا اجلاس کل دوپہر دو بجے پھر ہوگا۔

Comments
Post a Comment