خیبرپختونخوا: مختلف اداروں سے ہراسگی کی 22 شکایات موصول



پشاور: خیبرپختونخوا میں خاتون محتسب کو چار ماہ میں مختلف اداروں سے ہراسگی کی بائیس شکایات موصول ہوئی ہیں، جبکہ اٹھانوے فیصد اداروں میں انکوائری کمیٹیاں سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔


خیبر پختونخوا کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، سب سے زیادہ شکایات تعلیم کے شعبے سے موصول ہوئیں۔
خواتین کو ملازمت کی جگہوں پر ہراساں کرنے کی روک تھام کے لئے 2010 میں نافذ  کئے گئے قانون کے مطابق  سرکاری و غیر سرکاری اداروں  میں  انکوائری کمیٹیوں کا ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ لیکن محتسب کے دفتر کے مطابق 2 فیصد سے بھی کم اداروں میں یہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
صوبے کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو انکوائری  کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے  3 ماہ کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد  جرمانے عائد کئے جائیںگے۔

Comments