ایران کیساتھ کشیدگی،امریکہ نے خلیج میں ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات کر دئیے

امریکہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں قطر میں موجودہ ایف 22 سٹیلتھ لڑاکا طیارے خلیج میں تعینات کردئیے اور اپنی فورسز کی تعداد بھی بڑھا دی ہے ۔امریکی فضائیہ کی مرکزی فوج کمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس تعیناتی کا مقصد امریکی فورسز کا دفاع کرنا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے جدید طیارے بھیجے گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ 2015 کے کثیرالملکی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طورپر علیحدگی کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

Comments