بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، فیصلہ 26 جون کو ہوگا

عوام کو ایک بار پھر بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاریاں ہوگئیں۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو ارسال کر دی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بھیجی گئی درخواست میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی اکیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 26 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ مئی کے بلوں میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 5 پیسے فی یونٹ تھی۔
نیپرا کا کہنا ہے حکومتی درخواست پر فیصلہ 26 جون کو کیا جائے گا۔

Comments