آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا اعلان


مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلالی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گی۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق امیر مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اے پی سی بلانے کا اعلان کیا ہے۔

جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس بدھ 26 جون کو دن 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی، جس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے، اس کے ساتھ اے این پی، ایم ایم اے اور جماعت اسلامی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرچکی ہیں۔
اپوزیشن جماعتیں اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک چلانے اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گی، اس کے ساتھ حالیہ بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا

Comments