ملک بھرمیں27ویں شب آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی



اسلام آباد:ملک بھرمیں  27ویں شب آج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ، نوافل ، ذکر ،دعاؤں کے ساتھ ساتھ دیگر عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔
ستائیسویں شب قرآن کریم کے نزول کی رات ہے ، جس رات آسمانوں کے دروازے دعاؤں کی قبولیت اورتوبہ واستفغارکیلئے کھول دیئےجاتے ہیں ۔
ستائیسویں شب کوفرزندان اسلام قرآن پاک کی تلاوت ، ذکراذکاراورنوافل کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں ، مساجد میں اللہ تعالیٰ کے حضورسجدہ ریزہونے والوں کی تعداد بھی دیدنی ہوتی ہے ۔
 جس طرح ماہ صیام کودیگرمہینوں پرافضلیت حاصل ہے اسی طرح رمضان کے ایام میں 27 ویں وہ مقام حاصل ہے ،  جس کے حصول کیلے ہرشخص ہی خشوع وخضوع سے عبادات کا خواہاں ہوتا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے بابرکت شب کوخاص اہتمام کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔
رمضان المبارک کی 27ویں شب کو عمومی طور پر لیلہ القدر سے بھی منسوب کیا جاتا ہے تاہم لیلہ القدر ماہ سیام کے آخری عشرے میں کوئی بھی تاق رات ہو سکتی ہے ۔

Comments